پٹنہ،27دسمبر (آئی این ایس انڈیا)بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر رام چندر پرساد سنگھ کو پارٹی کی صدارت کی کرسی سونپی ہے۔
پٹنہ میں جے ڈی یو کے قومی ایگزیکٹو اجلاس میں نتیش نے اتوار کو آر سی پی سنگھ کے نام کا اعلان کیا۔اتوار کے روز وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آرسی پی سنگھ کے نام کا اعلان کردیا۔میٹنگ میں نتیش نے آر سی پی کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے حق میں نعرے بھی لگوائے۔ اس کے ساتھ ہی جے ڈی یو سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ آر سی پی کا مرکز میں وزیر بننے کا راستہ بھی بند ہوگیا۔ اب للن سنگھ اور سنتوش کشواہا مرکزی کابینہ میں وزیر بن سکتے ہیں۔
نتیش کمار کے مطابق میں بیک وقت 2 عہدہ کی ذمہ داری نہیں سنبھال سکتا۔۔قومی مجلس عاملہ کے تمام ممبران نے نتیش کی تجویز کو منظوری دے دی۔ جے ڈی یو کے قومی ایگزیکٹو اجلاس میں شرکت کے لئے تمل ناڈو، کیرالہ، بنگال اور جھارکھنڈ کے نمائندے بھی پہنچے ہیں۔ اجلاس سے قبل جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری سنجے جھا نے کہا کہ میٹنگ میں اروناچل کے معاملہ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، تاہم اس کا اثر بہار میں نہیں دیکھا جائے گا۔
بی جے پی کے ساتھ ہمارا اتحاد بہار میں ہے۔ ریاست سے باہر ہم آمنے سامنے لڑ رہے ہیں۔ اجلاس میں پہنچنے والے سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی نے کہا کہ اروناچل میں جو ہوا وہ افسوسناک ہے،قومی ایگزیکٹو اجلاس سے قبل مغربی بنگال کے انچارج غلام رسول بلیاوی نے بنگال انتخابات پر تبادلہ خیال کرتے نظر آئے۔ مغربی بنگال کے ریاستی صدر اشوک کمار داس مولانا غلام رسول بلیاوی کے ساتھ حاضر ہوئے۔ جے ڈی یو بنگال کے انتخابات کو بھی بہت اہم سمجھ رہی ہے۔